منگل، 6 اکتوبر، 2015

کھوجانے یا چوری ہونیوالے موبائل فون کو بند کرانے کا طریقہ


پاکستان میں کھوجانے یا چوری ہونیوالے موبائل فون کو بند کرانے کا طریقہ ، مفید معلومات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے بعض اوقات آپ یا آپ کے کسی عزیز کو موبائل فون سے ہاتھ دھوناپڑسکتے ہیں اور یہ موبائل فون بند نہ کرانے پر آگے بیچا جاسکتاہے یا اس کا غلط استعمال ہوتاہے جو فون کے اصل مالک کیلئے پریشانی کا سبب بن سکتاہے۔
پی ٹی اے اور تمام موبائل کمپنیوں کے اشتراک سے چوری یا چھینے جانے والے موبائل فون کو ای ایم ای آئی(IMEI) نمبر کے ذریعے نا کارہ بنانے کے نظام موجود ہے ، کسی بھی ٹیلی فون نمبر سے 15پر پو لیس کو فون کریں یا پی ٹی اے کے ٹول فری نمبر 080025625 پر کا ل کریں.
.سی پی ایل سی ( سٹیزن پولیس لیزان کمپنی) سے ان نمبروں پر رابطہ کریں
ٹیلی فون: 021-682222 
فیکس: 021-5683336 
ویب سا ئٹ:  
شکایا ت اور معلو مات کے لئے ہمیں۔ای میل کریں
ٹیلی فون کرکے موبائل فون بلاک کرانے کیلئے آپ کو کھوجانیوالے موبائل فون کا ای ایم ای آئی نمبر ، موبائل فون ، شناختی کارڈنمبر، نام ، پتہ اور نمبربرائے رابطہ وغیرہ نمائندہ کو فراہم کریں ۔
اس نظام کے ذریعے آپ کا سیٹ نا کارہ ہو جائے گا مگر سیٹ کی بازیابی کے لیے اپنے قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں، شاید آپ سے واردات کرنیوالے جرائم پیشہ عناصر پکڑے جائیں ۔
سوال یہ پیداہوتاہے کہ آپ کے پاس ابھی موجود اپنے موبائل فون کاای ایم ای آئی نمبر کیسے حاصل کیا جا ئے؟تواپنے موبائل فون سے *#06# ڈائل کریںاورآپ کو اپنے موبائل سے متعلق ضروری معلومات مل جائیں گی جنہیں کسی جگہ پر لکھ کر رکھ لیں ۔
موبائل فون کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کا کنکشن آپ ہی کے نام ہے یعنی کہ آپکی سم کی شناخت محفوظ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...