لاہور (خبریں) ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس پنچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 8 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔ اپنے دفتر میں ایس پی صدر اور ایس پی سٹی سمیت تمام ڈی ایس پی صاحبان سے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف یکم ستمبر سے مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا لاہور پولیس چالان سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے جس کیلئے چالان کے دوران کارڈ پر پنچ کرکے نشان بنا دیا جائے گا اور زیادہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کا لائسنس بھی منسوخ کرکے کم ازکم ایک سال تک اسے چیک لسٹ میں رکھا جائے گا۔ سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے چالان فیس میں اضافہ کیلئے حکومت سے درخواست کی ہے جس میں چالان فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...

-
لندن(نیوزڈیسک)کھجور کے انسانی صحت پر خوشگوار اثرات اور اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور جدید سائنس بھی اس بات کو قبو ل کرتی ہ...
-
:سیخ کباب مصالحہ اجزاء قیمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2/1کلو دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ پپلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد ...
-
کراچی(نیوزڈیسک)کچھ پاکستانی اداکارائیں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے اس قدر معروف ہوگئی ہیں کہ اب ان پر کوئی اور رول نہیں جچتا۔آئیے آپ کو...
-
پاکستانی گاؤں جن کی حیرت انگیز خصوصیات جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہوجائےگا.پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور اس کی 65فیصد...
-
مسلمانوں میں1400سال سے پہلے سے دراڑھی رکھنے کی خوبصورت روایت چلی آ رہی ہے اور اب پہلے دفعہ جدید مغربی سائنس نے بھی اسکے بے شمار فوائد ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں