جمعرات، 2 جولائی، 2015

پاک فوج کے جوانوں کو کھاریاں لے کر جانے والی ٹرین نہر میں گرنے سے 5افراد ہلاک،ریسکیو آپریشن جاری ،4لاپتہ :آئی ایس پی آر


گوجرانولہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے کہاہے کہ چھٹہ نہر میں ٹرین کی گوگیاں گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں سمیت 80افراد کو بحفاظت نکا ل لیا گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی ٹرین پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو لے کر کھاریاں جارہی تھی کہ راستے میں ہیڈ چھناواں کے قریب ٹرین حادثہ کا شکار ہو گئی اور نہر کا پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی ایک فرسٹ کلاس سلیپر بوگی اور انجن نہر میں گر گیا جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے جبکہ5افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ان کی لاشیں بھی بیر سے نکال لی گئیں ہیں،زخمیوں کو گوجرانوالہ کے سی ایم ایچ ہسپتال میں منتقل کیا جارہاہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں 80افراد کو بحفاظت نہر سے نکال لیا گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے سول ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اور ایس ایس جی کے غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں جبکہ مزید ریسکیو دستوں کو گوجرانوالہ پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ،گوجرانوالہ کے تمام ہستپالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،اس کے علاوہ لاہور کے میو اور جناح ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دگئی ہے۔
سینئر جنرل منیجر جاوید انور نے کہاہے ٹرین کی فرسٹ کلاس سلیپر بوگی نہر میں مکمل ڈوبی ہوئی ہے جبکہ دو بوگیاں پل سے لٹکی ہوئی ہیں تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے اور تمام افراد کو جلد ہی نہر سے نکال لیا جائے گا۔دوسری جانب ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ ٹرین حادثے میں تخریب کاری کا خدشہ نظر اندازنہیں کیا جاسکتاہے۔
ہیڈچھناواں میں کا پل 1906میں تعمیر کیا گیاتھا جو کہ اب بہت ہی خستہ حال ہو چکاتھا جس کے باعث ٹرین کو حادثہ پیش ا?یا۔اس سےقبل اسی پل سے کراچی جانے والی پاکستان ایکپسریس گزر کر گئی تھی خداںخواستہ اگر اس گاڑی کو حادثہ پیش ا?جاتا تو نقصان بہت زیادہ ہونے کا خطرہ تھا۔
وزیراعظم نواز شریف نے بھی ٹرین حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ تمام زخمیوں کو اعلیٰ طبی امداد فراہم کی جائے اور ریسکیورآپریشن جلد ازجلد مکمل کر کے جانوں کو بچایا جائے۔دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی گوجرانوالہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں اور
سیکریٹری صحت کو بھی جلد از جلد گوجرانوالہ پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...