بدھ، 17 جون، 2015

سام سنگ اور دیگر کمپنیوں کے سمارٹ فونز کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والی چپ کی حقیقت جانئے

لاہور: مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر سمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی بیٹری سے متعلق مختلف انکشافات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ سام سنگ اور اس طرح کی دوسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کیلئے بیٹریوں میں ایک پوشیدہ چپ لگا رہی ہیں اور اسے مسلمانوں  ممالکے اور بالخصوص پاکستان کے خلاف مغرب کی سازش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر آپ بھی ان ویڈیوز کو دیکھ چکے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ چپ واقعی ڈیٹا چوری کرنے کیلئے استعمال ہو رہی ہے تو ایسا ہرگز نہیں اور یہ بالکل جھوٹ ہے کیونکہ یہ کچھ اور نہیں بلکہ "المعروف NFC  CHIP" ہے جو واقعی موبائل فون کی بیٹریوں میں استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کا مقصد صارفین کا ڈیٹا چوری کرنا نہیں بلکہ ڈیٹا کو انتہائی تیزی کے ساتھ ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں ٹرانسفر کرنا اور اس طرح کے دیگر امور سرانجام دینا ہے۔
NFC دراصلNear Field Communication کا مخفف ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ چپ مختلف موبائل فونز اور ڈیوائسز کا آپس میں رابطہ قائم کرنے کا کام کرتی ہے۔ صارفین کی آسانی کیلئے یہ بتاتے چلیں کہ یہ چپ سمارٹ فونز میں موجود دیگر سہولتوں یعنی وائی فائی، بلیوٹوتھ یا انفراریڈ ہی طرح ایک اضافی سہولت ہے اور اس کا مقصد وائی فائی کو استعمال کرتے ہوئے انتہائی قریب موجود دوسرے موبائل میں ڈیٹا بھیجنا یا ڈیٹا موصول کرنا ہے۔ اس کے علاوہ آج کل ”موبائل پیمنٹس“ کا ذکر بھی زور شور سے ہو رہا ہے اور کئی ممالک میں سمارٹ فونز نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی جگہ لے لی ہے اور یہ سب کچھ بھی اسی چپ کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے یعنی اس چپ کے ذریعے سمارٹ فون ہی کریڈٹ کارڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے جس کی ایک مثال گوگل کی مشہور سروس” والٹ“ ہے جو اسی چپ کے ذریعے کام کرتی ہے۔
این ایف سی چپ کے اور بھی بہت سے مصرف ہیں جبکہ این ایف سی ٹیگ کے ذریعے بہت سی چیزوں کو مرضی کے مطابق پروگرام بھی کیا جا سکتا ہے یعنی اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دروازے پر ایک این ایف سی ٹیگ لگا ہو جس کے قریب موبائل فون لے جاتے ہی یہ آپ کے موبائل پر وائی فائی کنیکٹ کر دے یا پھر کوئی اور کام سرانجام دے تو یہ ذرا بھی مشکل نہیں ہے بس اس کیلئے آپ کو ایک این ایف سی ٹیگ پروگرام کرنے کی ضرورت ہے۔ 
اس سب کے باوجود بھی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ چپ درحقیقت ڈیٹا چوری کرنے کیلئے ہی لگائی جاتی ہے تو آپ اپنی تسلی کیلئے موبائل فون کی سیٹنگز میں جا کر اس آپشن کو بند بھی کر سکتے ہیں لیکن یہ بات واضح ہے کہ NFC چپ کا ڈیٹا چوری کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ
صرف اور صرف صارفین کیلئے سہولت اور آسانی پیدا کرتی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...