ہفتہ، 27 جون، 2015

پنجاب حکومت کی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن


حکومت پنجاب نے  پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن  کے لیے خصوصی ہیلپ لائن متعارف کرائی ہے۔ یہ ہیلپ لائن سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں کو 24 گھنٹے 7 دن رہنمائی فراہم کرے گی۔
یہ ہیلپ لائن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) نے بنائی ہے جسکے  ذریعے سمندر پار رہنے والے پاکستانی اپنی شکایات کو فون نمبر672-672-111-42-92+ پر درج کرا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 2015 کے آغاز پر  پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن کا افتتاح کیا تھا۔ تب سے یہ سروس بیرون ملک پاکستانیوں کی آن لائن شکایات کا اندراج کر رہی تھی، اب ٹیلی فون سروس سے لوگوں کو مزید آسانی ہوگی۔
اس کمیشن کا مقصد درج ذیل  مسائل کے ازالے کے لیے کام کرنا ہے:۔
1.    جائیداد کے جھگڑے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیز
2.    خاندانی جھگڑے
3.    جرائم کے مقدمات
4.    ٹیلی فون کے کنکشن / مشکلات
5.    بجلی کے کنکشن / مشکلات
6.    سوئی گیس کنکشن  / مشکلات
7.    پانی کا کنکشن
8.    ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن سے متعلقہ مقدمات
9.    ملازمت کی درخواست /  تجاویز
10.    معاشی مسائل اور جھگڑے
11.    بنک سے متعلقہ معاملات
12.    کواپریٹیو سوسائیٹز کے کلیم
13.    مشاورت کی خدمات اور دیگر سروسز

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...