جمعرات، 23 اپریل، 2015

گوگل نے اپنے یوزر کو خوشخبری سنا دی


مشہور سرچ انجن گوگل کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے جن میں سے اکثر افراد تعلیمی اور مفید معلومات ڈھونڈتے ہیں لیکن اکثر ایسے بھی ہیں جو غیر اخلاقی مواد کو ڈھونڈنے کیلئے بھی گوگل کا ہی استعمال کرتے ہیں تاہم وہ یہ نہیں جانتے کہ گوگل ان کی ہر ایک سرچ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی فہرست بھی تیار کرتا ہے۔

گوگل نے حال ہی میں اپنے صارفین کو سرچ ہسٹری ڈاﺅن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت ای میل کے ذریعے باآسانی سرچ ہسٹری منگوائی جا سکتی ہے لیکن وہ افراد جو غیر اخلاقی یا اسی طرح کا دیگر مواد ڈھونڈنے کیلئے گوگل کا استعمال کرتے ہیں ان کیلئے اچھی خبر ہے کہ گوگل نے سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے اور اب بغیر کسی پریشانی کے سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کی جا سکتی ہے۔
ایسا کرنے کیلئے کسی بھی براﺅزر کی ایڈریس بار میں یہ ٹائپ کریں"history.google.com" اور اینٹر کا بٹن دبائیں۔ اب آپ کے سامنے ایک پیج کھل جائے گا جہاں گوگل آپ کا جی میل اکاﺅنٹ اور اس کا پاس سورڈ طلب کرے گا۔ مطلوبہ تفصیلات فراہم کر کے اینٹر دبانے پر آپ سرچ ہسٹری پیج پر پہنچ جائیں گے جہاں باآسانی ایک یا اس سے زائد لنکس کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
  •  اگر آپ منتخب شدہ لنکس ڈیلیٹ کرنا چاہتے  ہیں تو  لنکس کے پیچھے موجود چیک باکس کو سلیکٹ کر کے ریموو  آئٹمز کا بٹن دبائیں۔
اور اگر آپ تمام ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ریموو آئٹم بٹن کے ساتھ موجود چیک باکس کو سلیکٹ کریں اور ریموو آئٹمز کا بٹن دبائیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوگل صرف ان صارفین کی ہسٹری کو محفوظ رکھتا ہے جو اس کا اکاﺅنٹ استعمال کرتے ہیں یعنی اگر آپ گوگل اکاﺅنٹ کے ذریعے کسی براﺅزر میں لاگ ان ہیں تو اس صورت میں آپ کی سرچ ہسٹری محفوظ ہوتی رہے گی لیکن اگر آپ بغیر لاگ ان ہوئے کچھ سرچ کر رہے ہیں تو گوگل اس ہسٹری کو ٹریک تو ضرور کرتا ہے لیکن اسے آپ کے نام کے ساتھ جوڑنے کے بجائے کمپیوٹر کے آئی پی ایڈریس کے ساتھ جوڑ دیتا ہے اس لئے سرچ ہسٹری میں آپ کو وہی لنکس اور ویب سائٹس نظر آئیں گی جو آپ نے لاگ ان ہونے کے بعد سرچ یا وزٹ کی ہوں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...