جمعرات، 26 مارچ، 2015

سگریٹ نوشی کس طرح مردانہ قوت کو تباہ کرتی ہے ؟ماہرین کا حیرت انگیز انکشاف


سگریٹ نوشی ایک بری عادت ہے اور جہاں یہ ہمارے جسم کو بہت برے طریقے سے تباہ کردیتی ہے وہیں یہ مردوں کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے اور ان میں بانجھ پن پیدا کرتی ہے۔آئیے آپ کو سگریٹ کے چند نقصانات بتاتے ہیں۔
سپرمز کو نقصان
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو مرد سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں بانجھ پن بڑھ جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سگریٹ میں موجود نکوٹین مردوں کے عضو خاص کو جانے والی رگوں کو کمزور کرتی ہے جس کی وجہ سے مرد خوشگوار ازداجی زدنگی سے محروم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔اسی طرح نکوٹین اور دیگر زہریلے مادوں کی وجہ سے مردوں کے سپرمز کمزور ہانا شروع ہوجاتے ہیں جو بانجھ پن کو جنم دیتے ہیں۔
ہڈیوں کے لئے نقصان دہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ میں شامل نکوٹین، کاربن مانو آکسائیڈ اور دیگر زہریلے مادے ہماری ہڈیوں کو بہت کمزور کردیتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی ہڈیوں میں درد رہتا ہے اور ساتھ ہی پٹھوں کی کمزوری بھی واقع ہو جاتی ہے۔
خون گاڑھا ہو جاتا ہے
آپ یہ تو جانتے ہوں گے کہ سگریٹ نوشی سے دل کے امراض لاحق ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ خون گاڑھا ہوجاتا ہے اور اس کی گردش جسم میں مشکل ہوجاتی ہے اور ہمارا جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔
آنکھوں کے لئے تکلیف دہ
سگریٹ کا دھواں آنکھوں کو باہر سے تو نقصان پہنچاتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ خون میں شامل ہو کر ہماری آنکھوں کو اندر سے بھی نقصان پہنچاتا ہے۔جو خواتین حمل کے دوران سگریٹ نوشی کرتی ہیں ان کے بچوں کو بھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔
جلد کے لئے نقصان دہ
سگریٹ پینے سے جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے جلد کا رنگ بھی تمباکو نوشی سے تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
دانتوں اور سانسوں کی بدبو
جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے منہ سے ایک ناگوار بدبو آتی رہتی ہے جبکہ ساتھ ہی ان کے دانت انتہائی گندے اور سڑے ہوئے ہوجاتے ہیں۔
پھیپھڑوں کے لئے زہر قاتل
سگریٹ کا دھواں سیدھا ہمارے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کو سانس کے جملہ امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔ساتھ ہی سگریٹ نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں کا سرطان ہونا بھی ایک خطرناک بات ہے۔
معدے کے لئے نقصان دہ
اکثر تمباکو نوشی کرنے والے افراد شکایت کرتے ہیں کہ انہیں سینے میں جلن رہتی ہے۔اس کی وجہ صاف ہے کہ سگریٹ نوشی ہمارے معدے کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...