اتوار، 18 جنوری، 2015

ہر قسم کے نشے کا علاج قدرتی ادويات ميں


بری لت یا عادت انسان کے لئے ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوئی ہے۔ خاص طور پر کسی بھی قسم کے نشہ کی لت انسان کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بری عادات دھیرے دھیرے اِس کی جسمانی، نفسیاتی اور روحانی صحت کو متاثر کر دیتی ہےں۔
تدارک منشیات کے لئے آج دنیا بھر بھی بحالی سنٹرز بنے ہیں، جہاں مختلف ورزشوں اور ادویات سے نشہ کی لت میں مبتلا افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔
لیکن یہاں ہم آپ کو نشہ کی لت کے باعث ہونے والی جسمانی و نفسیاتی کے نقصان کے ازالہ کے لئے قدرتی ادویات کے بارے میں آگاہی دیں گے۔
جگر اور نظام انہضام کی بہتری وٹامن سیوٹامن سی کو نشہ کے علاج کے لئے بنیاد نیوٹرنٹس (غذا بخش) تصور کیا جاتا ہے۔
یہ انسانی جسم سے زہر کو نکالنے کےساتھ مضر علامات کو بھی کم کرتا ہے۔
سيلينيم : سیلینیم ایسا اینٹی ٹاکسیڈینٹ جو انسانی جسم میں آکسیجن کے استعمال کو بہتر بناتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق سیلینیم رکھنے والے چوہے آکسیجن کے بغیر بہت دیر تک زندہ رہتے ہیں۔
لہذا سیلینیم کی انسانی جسم میں موجودگی نہ صرف نشہ کی وجہ سے متاثر ہونے والے جگر کے نظام کو بہتر بناتی ہے بلکہ یہ کینسر اور دل کے امراض کے خدشات کو بھی کر دیتی ہے۔
زنک : زنک نظام استحالہ یعنی میٹابولزم کو کاربوہائیڈریٹ (کیمیائی مرکب جو کاربن ہائیڈروجن اور آکسیجن سے مل کر بنتا ہے) کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شوگر، کیفین، نشہ آور ادویات اور الکوحل کا حد سے زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں اکثر زنک کی کمی واقع ہو جاتی ہے، اور زنک کی کمی جگر کی فعالیت اور قوت مدافعت کے نظام پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
کرومیم : کرومیم نشہ سے چھٹکارا میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، کیوں کہ یہ جسم میں خون کی شوگر کی سطح کو متوازن رکھتی ہے۔
ایسڈوفیلوس : ایسڈوفیلوس جسم میں فلورا نامی بے ضرر جراثیم پیدا کرتا ہے، جو خوراک کو ہضم ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اعصابی نظام کی مضبوطی کیلشیمکیفین، شوگر، نشہ آور ادویات اور الکوحل کے استعمال کی کثرت کے باعث انسانی جسم میں کیلشیم کی کمی واقع ہو جاتی ہے، اور کیلشیم کی کمی اعصابی نظام کو کمزور کردیتی ہے۔
لہذا بری عادات کا شکار افراد کے لئے کیلشیم کا حصول نہایت ضروری ہے۔
ميگنشيم : میگنشیم اور کیلشیم وہ دو اتحادی ہیں، جن کی جسم میں موجودگی اعصابی نظام کو نہ صرف صحت مند بلکہ مضبوط بھی بناتی ہے۔توانائی میں اضافہ بی
کمپليکس 
: شوگر، کیفین، الکوحل اور نشہ آور ادویات استعمال کرنے والے افراد میں اکثر بی وٹامنز کی کمی ہو جاتی ہے، اور بی وٹامنز کی کمی نفسیاتی مسائل پیدا کر دیتی ہے، لہذا 20سے 25گرام وٹامن بی روزانہ دو سے تین بار ضرور استعمال کریں۔
پوٹاشیم : آج کل انسانی جسم میں پوٹاشیم کی سطح میں کمی عام نقص ہے۔
نمک، کیفین، الکوحل، شوگر کا حد سے زیادہ استعمال اور خوراک میں عدم توازن پوٹاشیم کی کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔
پوٹاشیم کی جسم میں کمی سے ڈپریشن کا مرض لاحق ہو سکتا ہے، لہذا پوٹاشیم کی کمی دور کرنے کے لئے مالٹے، کیلا اور تازہ سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...