اتوار، 18 جنوری، 2015

ناشتے ميں انڈے کهانا کيوں ضروری ہے


عام طور پر یہ اکثر سننے کو ملتا ہے کہ انڈہ ایک مکمل غذا ہے، لیکن کیا کبھی ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایسا کیوں کہا جاتا ہے، تو ہم آپ کو یہاں وہ سات وجوہات بتاتے ہیں، جن کی وجہ سے آپ کو ناشتے میں انڈہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔
٭ انڈے میں شامل پروٹین اور فیٹس جسمانی توانائی کو برقرار رکھتے ہیں، اس کے علاوہ ناشتے میں انڈے کے استعمال سے آپ کو بے وقت کی بھوک سے بھی نجات ملتی ہے۔
٭ مختلف تحقیقات کے مطابق ناشتے میں انڈہ استعمال کرنے والے افراد خمیری روٹی کھانے والوں کی نسبت تیزی سے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
٭ انڈے میں وہ تمام پروٹین موجود ہوتے ہیں، جو انسانی جسم کی ضرورت ہےں۔
٭ مہنگی غذاﺅں کی نسبت انڈہ پروٹین کے حصول کا نہایت سستا ذریعہ ہے۔
٭ انڈے کا استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بگڑنے نہیں دیتا، جس کے باعث امراض قلب کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔
٭ انڈے میں موجود کولین نامی نیوٹرنٹس دماغ کو تقویت پہنچا کر یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔
٭ انڈے میں موجود لیوٹن اور زیکسنتھن نامی اینٹی آکسائیڈینٹس بینائی کی حفاظت کرتے ہیں۔
درجہ بالا فوائد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اپنے ناشتے میں انڈے کو ضرور شامل کریں اور اگرآپ کے پاس اسے پکانے کا وقت نہیں تو اسے آپ پہلے ہی ابال کر رکھ سکتے ہیں، یا فرائی کر سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...