جمعہ، 30 جنوری، 2015

جمعتہ المبارک کے فضائل وبرکات

مبشر صادق کا فرمان مبارک ہے کو جو شخص تین جمعہ سستی سے چھوڑ دے تو اللہ تعالی اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔جو شخص بلا عذر ایک جمعہ چھوڑے گا وہ سات ہزار سال دوزخ میں رہے گا۔
جمعتہ المبارک کی فضیلت و اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ رب العزت نے جس طرح تمام نبیوں میں آقائے نامدار فخر موجودات محمد مصطفی رضی اللہ عنہ کو آخری نبی منتخب فرمایا فرشتوں میں حضرت جبریل کو بزرگی عطا فرمائی۔
تمام کتب سماوی میں قرآن کریم کو فضیلت بخشی، مہینوں میں شعبان کو بزرگی عطا فرمائی، راتوں میں سب سے افضل رات شب قدر کو فرمایا چنانچہ اسی طرح تمام دنوں سے بہتر جمعہ کا دن فرمایا۔
قرآن حکیم میں رب کائنات کا فرمان ہے اے ایمان والو! جب جمعہ کی نماز کے لئے پکارا جائے تو نماز کے لئے فورا دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ 
یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم سمجھو اور جب نماز ادا کرچکو تو زمین میں پھیل جاؤ اور خدا کا فضل روزی تلاش کرو اور اللہ تعالی کو بہت یاد کرو تاکہ تم کامیابی پاؤ۔

احادیث مبارکہ میں جمعتہ المبارک کے بے شمار فضائل بیان کئے گئے ہیں۔
1
رحمت دو عالم رضی اللہ عنہ کا ارشاد گرامی ہے کہ دلوں کا سرور، نیکیوں کا سردار، نیکیوں کا خزینہ اور تمام دنوں سے بہتر جمعتہ المبارک کا دن ہے جس نے اس دن کو پا لیا اس کیلئے سو شہیدوں کا ثواب ہے۔
2
معلم اخلاق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ خدائے تعالی کے نزدیک نماز جمعہ تمام دنیا و مافیا سے بہتر ہے اللہ تعالی کے نزدیک جمعتہ المبارک کی بہت اہمیت ہے. اللہ تعالٰی نے جمعتہ المبارک کے دن حضرت آدم کو پیدا کیا، اس دن جنت میں داخل کیا گیا اور زمین پر اتارا گیا۔ جمعہ کے دن ہی قیامت ہو گی۔مسلم شریف
3
محبوب خدا رضی اللہ عنہ کا ارشاد گرامی ہے جمعتہ المبارک کی عظمت عیدالفطر اور عیدالاضحی سے بھی زیادہ ہے۔ابن ماجہ
4
سلطان الانبیاء رضی اللہ عنہ کا فرمان عالیشان ہے جمعتہ المبارک کے دن ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے کہ اگر اس گھڑی میں کوئی بھی دعا مانگی جائے اللہ تعالی پوری فرماتا ہے۔بخاری مسلم شریف
5
خاتم المرسلین رضی اللہ عنہ نے فرمایا جمعتہ المبارک کا دن چمکتا دن ہے اور جمعہ کی رات روشن رات ہے۔
6
شفیع المذنبین رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو فوت ہوجاتا ہے تو اللہ تعالی اس کو قبر کے عذاب سے محفوظ رکھتا ہے۔

جمعتہ المبارک کی نماز چھوڑنے کا عذاب۔مبشر صادق رضی اللہ عنہ کافرمان مبارک ہے کہ جو شخص تین جمعہ سستی سے چھوڑ دے تو اللہ تعالی اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے پھر فرمایا جو شخص بلا عذر ایک جمعہ چھوڑے گا وہ سات ہزار سال دوزخ میں رہے گا۔
جمعتہ المبارک کا اہتمامجمعتہ المبارک کیلئے خاص اہتمام کرنیوالے پر خصوصی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے چنانچہ ختم الرسل مولائے کل صلٰی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے جمعتہ المبارک کے دن غسل کرنا واجب ہے۔
جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے گا اللہ تعالی اس کا درجہ بلند فرماتا ہے اور جس نے ایک جمعہ نہایت اہتمام کے ساتھ پڑھا تو اس شخص کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
آپ صلٰی اللہ علیہ وسلم نے جمعتہ المبارک کے خطبہ کے دوران خاموش رہنے کی تاکید فرمائی ہے.جمعتہ المبارک کے دن کی خصوصی عباداتجمعتہ المبارک کا دن عبادت و ریاضت اور ذکر و اذکار میں گزارنا چاہئے اس دن کثرت کے ساتھ حضرت محمد مصطفی صلٰی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا چاہئے۔
غم خوارِ امت نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن سو بار مجھ پر درود شریف پڑھے گا تو اللہ تعالی اس کے80 سال کے گناہ بخش دے گا اور اس پر میری شفاعت واجب ہو گی۔
آقائے مکی مدنی صلٰی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص سورہ کہف پارہ 15 کو جمعہ کے دن یا رات میں پڑھے گا اس کو ایک نور اس کی جگہ سے مکہ تک حاصل ہوگا۔
ستر ہزار فرشتے اس کی مغفرت کیلئے دعا کریں گے اور وہ بہت سی بیماریوں اور دجال کے فتنوں سے محفوظ رہیگا۔حضور رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز سے مغرب تک ایک جگہ بیٹھا رہے اور “یااللہ یا رحمن” پڑھتا رہے جو حاجت چاہے گا پوری ہو گی۔
نبی الحرمین رضی اللہ عنہ کا فرمان عالیشان ہے کہ جو نماز جمعہ کے بعد سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ الناس سات دفعہ پڑھتا ہے تو وہ دوسرے جمعہ تک برائی سے پناہ میں رہتا ہے۔خاتم النبین صلٰی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن صدقہ دے گا چاہے روٹی کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو تو اللہ تعالی اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔
جو شخص جمعہ کے دن اپنے گھر میں کھانے کی فراخی کریگا حق تعالی اس کی قبر فراخ کرے گا۔معزز قارئین جمعتہ المبارک کے مزید بے شمار فضائل و برکات اور عبادات ہیں لہذا ہمیں یہ مبارک دن بے ہودہ کاموں میں نہیں گزارناچاہئے بلکہ اس دن کی فیوض و برکات سے فیض یاب ہونے کیلئے تمام دن عبادت و ریاضت میں گزارنا چاہئے خصوصاَ درود شریف کی کثرت کرنی چاہئے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیںکہ رسول اللہ صلٰی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاجمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کروکیونکہ جبرئیل علیہ السلام اپنے رب کی جانب سےمیرے پاس ابھی یہ پیغام لے کر آئے تھےکہ روئے زمین پر جو کوئی مسلمان آپ صلٰی اللہ علیہ وسلم پر ایک مرتبہ درود بھیجے گاتو میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا اور میرے فرشتے اس کے لئے دس مرتبہ دعائے مغفرت کریں گے۔“طبرانی، ترغیب”اسی سے ملتی جلتی روایت سنن ابو داؤد میں کچھ یوں ہےحضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا!تمھارے بہتر دنوں میں سے ایک جمعہ کا دن ہے
اسی دن آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی دن ان کا انتقال ہوا اسی دن صور پھونکا جائے گااور اس دن سب لوگ بیہوش ہوں گےاس لیے اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ تمھارا دردو میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے
نیز سنن ابو داؤد میں ہےحضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاتمہارے بہتر دنوں میں ایک دن جمعہ کا دن ہےلہذا اس دن میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کروکیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہےاور سنن نسائی میں اسحق بن منصور، حسین جعفی، عبدالرحمن بن یزید بن جابر، ابواشعث صنعانی، اوس بن اوس سے ایک روایت ان الفاظ کے ساتھ ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایاتمام دنوں میں تم لوگوں کے واسطے جمعہ کا دن ہے
اس روز حضرت آدم کی ولادت مبارکہ ہوئی اور اس روز ان کی روح قبض ہوئیاور اس روز صور پھونکا جائے گا اور وہ لوگ بے ہوش ہو جائیں گےتو اس روز تم لوگ بہت زیادہ درود شریف بھیجو اس لئے کہ تم لوگ جو درود بھیجو گے وہ میرے سامنے پیش ہوگا.آخر میں دلی دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس دن کی رحمتوں اور برکتوں سے سرفراز ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔…..”آمین، ثم آمین”

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...