ہفتہ، 24 جنوری، 2015

بلڈ پريشر علاج کے ليے آسان گهريلونسخے


آج کے ماحول میں ذہنی تناﺅ اور کھانے کی عادات کی وجہ سے بلڈ پریشر کی بیماری عام ہو رہی ہے لیکن اگر ہم معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو بلڈ پریشر جیسی موذی بیماری سے بچاجا سکتا ہے۔بلڈ پریشر پر قابو رکھنے کے لئے اپنے روزانہ کے کھانے میں 1500ملی گرام نمک کی مقدار کم کردیں۔ اس کے علاوہ آئیے چند ایسی غذائیں جانتے ہیں جو استعمال کر کے بلڈ پریشر پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے.
سرخ گوشت کی نسبت سفید گوشت کا استعمال
تحقیق میں یہ ثابت ہواہے کہ سفید گوشت(مرغی اور مچھلی) استعمال کرنے سے بلڈ پریشر بڑھنے کا اندیشہ بہت کم ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس سرخ گوشت (بیف اور مٹن)استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کا اندیشہ ہوتا ہے۔
لہسن
دنیا بھر میںلہسن کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ انسانی جسم کے کئے انتہائی مفید ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ لہسن باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں انہیں بلند فشار خون کا مسئلہ کم رہتا ہے۔ دل کے جملہ امراض کے لئے بھی لہسن کے فوائد بے شمار ہیں۔
پیاز اور شہد
اگر آپ کوبلڈ پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر درپیش ہے تو ایک چائے کا چمچ پیاز کا پانی لے کر اس میں دو چمچ شہد ملا کر روزانہ پئیں اور بلڈ پریشر سے نجات حاصل کریں۔
گاجریں
گاجریں اور پالک لے کر اس کا جوس بنا لیں اور روز استعمال کریں۔ اس سے آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔
لال مولی
اس کا جوس دن میں دو بار استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...