ہفتہ، 22 نومبر، 2014

کيا آپ بهی نوڈلز کهاتے ہيں

سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ فوری تیار ہو جانے والی نوڈلز کا استعمال دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا باعث بن رہا ہے اور اگر آپ ہفتہ میں دو سے تین دفعہ بھی نوڈلز کی ڈش کھاتے ہیں تو آپ کو اپنی صحت کے متعلق فکر مند ہو جانا چاہیئے۔
سائنسی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں اس کے رہنما مصنف ہیون جون شن نے نوڈلز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ تحقیق ٹیکساس کے بیلر ہارٹ ہسپتال کے تعاون سے کی گئی اور اس میں تازہ غذائوں کے مقابلے میں انسٹنٹ نوڈلز کے صحت پر اثرات کا خصوصاً مطالعہ کیا گیا۔
سائنسدانوں کی ٹیم نے مشرقی ممالک میں مشہور ریمن نوڈلز کے ہاضمے کے عمل کا خصوصی طبی کیمروں اور ٹیسٹوں کے ذریعے تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں موجود کیمیکل ٹی بی ایچ کیو کی وجہ سے نوڈلز کے انہضام کا عمل تازہ خوراک کی طرح نہیں ہو پاتا اور صحت کے شدید مسائل کا سبب بنتا ہے۔
واضح رہے کہ کیمیکل ٹی بی ایچ کیو پٹرولیم انڈسٹری میں استعمال ہونے والے کیمیکل بیوٹین کے ساتھ اضافی پراڈکٹ کے طور پر پیدا ہوتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ انسٹنٹ نوڈلز کا استعمال اپنی اور بچوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...