جمعرات، 20 نومبر، 2014

بادام کيوں بهگو کر کهانے چاہيے


دماغ کو طاقت بخشنے کیلئے باداموں کو رات بھر بھگو نے اور صبح کھانے کا طریقہ ہمارے ہاں صدیوں سے رائج ہے۔
بادام کو کھانے سے پہلے بھگونا اس لئے بہت ضروری ہے کہ اس طرح نہ صرف گری نرم ہو جاتی ہے بلکہ چھلکا بھی تر ہوجاتا ہے۔
یاد رکھیں کہ اس کے خشک چھلکے میں ایک مخصوص انزائم ہوتا ہے جس وجہ سے بادام ہضم نہیں ہوتا اور اس کے غذائی اجزاءجسم میں جذب نہیں ہوتے ،دماغی صحت کے علاوہ بھی بادام کے بہت سے فوائد ہیں۔
- بھیگے ہوئے بادام حاملہ خواتین کیلئے بہترین خوراک ہیں کیونکہ اس میں موجود فولک ایسڈ ان کے جسم کو طاقت دیتا ہے اور بچے کے عصبی نظام اور دیگر اعضاءکی بہترین بڑھوتری کرتا ہے۔
- بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو درست کرتے ہیں اور جسم میں پروٹین کے انجذاب میں مدد دیتے ہیں۔
- جریدے ”فری ریڈیکل رسیرچ“کے مطابق بادام میں پایا جانے والامادہ ایلفا 2فیرل بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔یہ 30سے70کے کیلئے خصوصا مفید ہے۔
- اگر آپ دل کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو باداموں کا استعمال ضرور کریں کیونکہ دن میں پایا جانے والا اینٹی آکیسڈ نٹ مادہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اوردل کو صحتمند رکھتا ہے۔
- بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے۔
- بادام میٹا بولک سفڈروم پر قابو پا کر موٹا پا کم کرتے ہیںاور بدن کوچست و توانا بناتے ہیں۔

2 تبصرے:

oceansmir کہا...

بادام کو کیسے کھائیں، چھلکے کے ساتھ یا بغیر چھلکے۔

M Akhtar Iqbal کہا...

دونوں طریقوں سے کها سکتے ہیں

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...