جمعرات، 27 نومبر، 2014

ماں کی ممتہ

سات سالہ بچے کی ماں فوت ہو گئی تو اس کے باپ نے گھر کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے دوسری شادی کر لی ۔۔
کچھ دنوں کے بعد ایک روز باپ نے بچے کو پاس بلایا اور اس سے پوچھا:
"پہلے والی امی اچھی تھی یا نئی امی اچھی ہے۔۔؟؟"
بچہ بولا "پہلے والی امی جھوٹی تھی ۔۔۔ اور نئی والی امی سچی ہے۔۔"
باپ اس کی بات پر تھوڑا حیران ہوا اور پوچھا "بیٹا وہ کیسے۔۔۔۔؟؟"
بچے نے کہا "پہلے جب میں شرارتیں کرتا تو پُرانی امی کہتی تھی "تم شرارتوں سے باز نہ آئے تو تمہیں کھانا نہیں دوں گی۔۔۔"
لیکن میں پھر بھی شرارتیں کرتا ۔۔۔ اور امی مجھے پورے گاؤں سے ڈھونڈ کر لاتی اور کھانا کھلاتی ۔۔۔
نئی امی بھی کہتی ہے کہ تم نے شرارتیں کیں تو کھانا نہیں دوں گی ۔۔
اور آج ۔۔۔۔۔ دو دن سے بھوکا ہوں ۔۔۔۔ امی کھانا نہیں دے رہی ۔"

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...