جمعہ، 15 اپریل، 2016

بول اے سکوتِ دل کہ درِ بے نشاں کھُلے

بول اے سکوتِ دل کہ درِ بے نشاں کھُلے
مجھ پرکبھی تو عقدہ ہفت آسماں کھُلے 

یوں دل سے ہمکلا م ہوئ یادِ رفتگاں!
جیسے اِک اجنبی سے کوئ رازداں کھُلے!

سہمی کھڑی ہیں خوفِ تلاتم سے کشتیاں
موجِ ہوَا کو ضد کی کوئ بادباں کھُلے 

وہ آنکھ نیم وا ہو تو دِل پھر سے جِی اُٹھیں
وہ لب ہلیں تو قفلِ سکوتِ جہاں کھُلے 

وہ جبر ہے کہ سوچ بھی لگتی ہے اجنبی 
ایسےمیں کس سے بات کریں،کیازباں کھُلے؟

جتنا ہوا سے بند ِ قبا کھُل گیا تِرا 
ہم لوگ اِس قدربھی کِسی سےکہاں کھُلے؟

محسنؔ کی موت اِتنا بڑا سانحہ نہ تھی
اِس سانحہ پہ بال ترے رائیگاں کھُلے
سید چمن عباس شاہ

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...