پیر، 11 اپریل، 2016

سی وی کو متاثرکن اورموثر بنانے کی چند دلچسپ باتیں

نوجوان جب بھی ملازمت کی تلاش شروع کرتے ہیں تو ان کے سامنے پہلا مرحلہ ایک پرکشش اور متاثر کن سی وی ( ریزومے) ہوتا ہے اور آج کل انٹرنیٹ کے اس دور میں ایک اچھے سی وی کے کئی نمونے مختلف ویب سائٹس پر مل جاتے ہیں تاہم ان میں بھی کچھ خامیاں ہوتی ہیں جو سی وی کو کچھ دھندلا سی دیتی ہیں اگر سی وی بنانے سے قبل ان پر توجہ دے دی جائے تو آپ کا سی وی کسی بھی کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو کال کرنے پر مجبور کردے گا۔ 

میں (ٹائپو) سےگریز کریں:
اگر آپ سی وی میں ایسے جملوں کا استعمال کریں گے جس میں ’میں‘ کا استعمال زیادہ ہوتو ایسی سی وی کو ایچ آرمینجر دوسری نظر ہی نہیں ڈالے گا۔ اس حوالے سے کچھ سینئر ایچ آرمینیجرزکا کہنا ہے کہ میں بہت کیریئراورینٹیڈ شخص ہوں یا میں نے فلاں جگہ سے گریجویٹ کیا ہے وغیرہ جیسے جملوں آپ کے جاب کے لیے منتخب ہونے کے امکانات کو کم کردیتے ہیں لہذا ان سے پرہیز کریں۔ ٹائپواسٹائل اور اسپیلنگ کی غلطیوں سے احتراز کریں۔ ایچ آر مینیجرز کا کہنا تھا کہ سی وی پر عدم توجہی سامنے والے پر تاثر ڈالتا ہے کہ جو شخص اپنا سی وی توجہ سے نہیں بنا سکتا ہے وہ اس کے بزنس پر کیسے توجہ سے کام کرے گا۔ 

کنفیوزنگ مقاصد اور عام استعمال جملوں کا استعمال نہ کریں:
؎کچھ ٹیلنٹ مینیجرز کہتے ہیں کہ آپ کے مقاصد بالکل واضح ہونے چاہیئں جب کہ چیلنجنگ پوزیشن کا متلاشی اور پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں جیسے مقاصد کو سامنے رکھیں اور اپنی صلاحیتوں کو زیادہ واضح کریں۔ عام طور پر ہر سی وی میں عام ہوجانے والے جملوں کا استعمال کم کریں مثال کے طور پر میرا ریکارڈ ثابت کرتا ہے، اعلی کمیونی کیشن صلاحتیں رکھتا ہوں، انڈر پریشر اچھا کام کرسکتا ہوں اور نتائج دینے والا ہوں وغیرہ۔ 

مبالغہ آرائی سے پرہیز کریں:
عام طور پر سی وی بناتے وقت نوجوان اپنے ماضی سے متعلق تعریف کرتے وقت مبالغہ آرائی یا پھر کبھی کبھی جھوٹ سے کام لیتے ہیں لیکن یاد رکھیں آج کے اس انٹرنیـٹ کے دور میں کمپنی آپ کے ریکارڈ کی تصدیق کر سکتے ہیں جو بعد میں شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔ 

مختصر اور جامع ہو:
اگرچہ سی وی کا کوئی آئیڈل سائز تو نہیں ہے لیکن یہ زیادہ طویل نہیں ہونا چاہئے کہ پڑھنے والا اکتاہٹ محسوس کرنے لگے جب کہ اس کی طوالت اتنی ہو کہ یہ آپ کی صلاحیتوں اور تجربے کی بھر پور عکاسی کرے۔ عام طور ہ زیادہ سے زیادہ سی وی 2 صفحات پر مشتمل ہونا چاہئے اور کوشش کریں اپنی صلاحتیں، تجربہ، تعلیم اور آپ کمپنی میں کیا قیمتی اثاثے کا اضافہ کرسکتے ہیں کو اسی کے اندر پورا کرلیں تاہم سی وی کو مختصر کرنے کی کوشش میں اپنی کوئی اہم بات نہ بھولیں۔ 

سادہ فارمیٹ:
سی وی کو رنگین، فینسی، مختلف ٹیکسٹ سائز اور مختلف فونٹس کا شاہکار مت بنائیں۔ سی وی کا فارمیٹ سادہ، آسانی سے پڑھے جانے والا اور اپیلنگ ہونا چاہئے، یاد رکھیں سیوی کو زیادہ خوبصورت بنانے کی کوشش پڑھنے والے کے سر کا درد بن سکتا ہے۔ 

کسی اور کے سی وی کی کاپی نہ کریں:
بہت سے نوجوان اپنے سی وی پر بھر پورتوجہ نہیں دیتے اورحیرت ہے کہ زندگی کے اہم ترین موڑ پرغفلت اورسستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سے بنے کسی دوست کی سی وی کی کاپی کرلیتے ہیں جو کہ آپ کی ذات کی ترجمانی نہیں کرتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہی صفحے کا سی وی کیوں نہ بنائیں لیکن خود بنائیں تاکہ وہ حقیقی نظر آئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...