جمعہ، 14 اگست، 2015

’پورے ملک کو غباروں کے ذریعے مفت وائی فائی فراہم کرنے کا منصوبہ‘

کولمبو (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے خلائی غباروں کے ذریعے ساری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تو سب نے اسے مذاق ہی سمجھا، مگر اب اس حیرت انگیز منصوبے کا پہلا قدم اٹھایا جارہا ہے اور سری لنکا دنیا کا پہلا ملک بننے والا ہے کہ جس کے ہر کونے میں ہر کسی کو مفت 3G وائی فائی انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔ 
گوگل کے Project Loon کے تحت خلاء میں ہیلیم گیس سے بھرے دیوقامت غبارے معلق کئے جائیں گے اور انہیں زمینی سٹیشن وائی فائی سگنل پہنچائیں گے۔
یہ سگنل غبارے سے منعکس ہوکر دنیا کے ان ممالک تک پہنچ سکیں گے کہ جہاں غریب اور پسماندہ عوام کو انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ 
گوگل اور سری لنکن حکومت کے درمیان تاریخی معاہدے کے بعد سری لنکا کے نائب وزیر برائے اقتصادی ترقی ہرشا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد سری لنکا کے ہر شخص کے پاس مفت 3G وائی فائی ہوگا۔
گوگل پراجیکٹ لون کا آغاز 2011ء میں کیا گیا اور اس پراجیکٹ کے تحت انٹرنیٹ تقسیم کرنے والے غباروں کے تجربات نیوزی لینڈ، برازیل، آسٹریلیا اور امریکا کی فضاؤں میں کئے جارہے تھے۔
یہ غبارے خلاء میں 19 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچائے جائیں گے اور انہیں ہر 100 دن بعد تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ 
گوگل کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مفت 3G انٹرنیٹ کی فراہمی پہلا قدم ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا کے ہر غریب ملک کے ہر شخص کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت مفت یا تقریباً مفت دستیاب ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...