بدھ، 10 جون، 2015

آلو کے چپس کهانے والوں کے لیے بری خبر


فرائیڈ چپس کھانے کا شوق ہے تو تیاری کے دوران اس ایک آسان ہدایت پر ضرور عمل کریں ورنہ یہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں.
آلو کے چپس ہماری مرغوب ترین غذاﺅں میں شامل ہوچکے ہیں اور بچوں سے لے کربوڑھوں تک ہر کوئی ان کا دیوانہ ہے، لیکن ہم سب کو اپنی پسندیدہ غذا کے بارے میں ایک احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔
یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ فرائی کرنے پر آلوﺅں کے قدرے جل جانے والے حصوں میں Acrylamide نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو کہ کینسر کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہی کیمیکل سگریٹ کے دھوئیں میں بھی پایا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق بچوں میں کینسر کی تقریباً 51 فیصد وجہ آلو اور اس سے بنی ہوئی ایسی غذائیں ہیں کہ جنہیں زیادہ درجہ حرارت پر پکا کر جلا دیاجاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتیاط بہت ضروری ہے کہ آلوﺅں کو فرائی کرتے وقت ہلکا سنہرا ہوجانے پر تیل سے نکال لیا جائے اور کسی بھی صورت میں ان کی جلد کو جلنے نہ دیا جائے۔ اگر چپس کے سرے یا اطراف جل کر سیاح ہوجائیں تو انہیں ہرگز نہ کھائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...