اتوار، 3 مئی، 2015

ناریل کا پانی پینے سےپیشاب کی بیماریوں کا خاتمہ


ناریل پانی کی افادیت سے کوئی انکار نہیں ہے اور دنیا بھر میں یہ مشروب بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔مشرق بعید ہو یامشرق وسطیٰ،یورپ ہو یا امریکہ اس مشروب کے دیوانے ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔اس کی مقبولیت جاننے کے لئے زیادہ مشق نہیں کرنی پڑتی بلکہ اس کے پینے کے بعد جو صحت میں مثبت تبدیلی واقع ہوتی ہے اور جس طرح یہ لوگوں کو خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ناریل پانی ایک زبردست مشروب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ناریل پانی کو سات دن تک استعمال کریں تو یہ آپ کو پیشاب کی انفیکشن سے فوراًنجات دیتا ہے۔اس کے اجزاءپیشاب کی انفیکشن اور پیشاب کی نالیوں میں بیکٹیریاکے پھیلاﺅ کو روک کر آپ کو صحت مند بنا دیتے ہیں۔اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی دور ہونے کے ساتھ پیشاب بھی کھل کر آئے گا جس کی وجہ سے آپ کے گردے بھی ٹھیک طرح سے کام کریں گے اور مثانے اور گردوں کی پتھری کے امکانات بھی معدوم ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر آپ کو سینے کی جلن کی شکایت ہے تو سات دن تک باقاعدگی سے ناریل پانی کا استعمال کریں جس سے معدے کی تیزابیت ختم ہوجائے گی۔آپ اس کو جی بھر کر پئیں کہ اس میں چکنائی کی بہت کم مقدار ہوتی ہے اور یہ بھوک کو کم کرتا ہے جس سے آپ کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔یہ مشروب نہ صرف آپ کو توانائی دے گا بلکہ یہ آپ کے تھارائیڈ گلینڈ ہارمونزکی پروڈکشن بڑھا کر آپ کے جسم پر خوشگوار اثر ڈالے گا۔
اگر آپ ہر صبح ایک کپ ناریل کا پانی پئیں تو یہ آپ کے الیکٹرولائیڈز میں بیلنس بہتر بنائے گی جس کی وجہ سے آپ کابلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔اس کے استعمال سے آپ کا مدافعتی نظام،معدہ، جگر،دل اور جلد کو تقویت ملتی ہے جس سے آپ صحت مند اور توانا رہتے ہیں۔
اگر آپ کو چکنی جلد، کیل مہاسوں اور دانوں کی شکایت ہے تو تھوڑی سی روئی کو ناریل پانی میں بھگو کر منہ پر لگائیں،آ پ کا چہرہ نرم وملائم اور چمکدار ہوجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...