اتوار، 5 اپریل، 2015

ہر بات پر قسم کهانا

دنیا میں اگر کسی پر کوئی اعتبار نہ کرے تو اُس کے پاس آخری حل یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی بات ثابت کرنے کے لیے قسم کھا لے جس کے بعد ہر کسی کو اس کی بات کا یقین ہو جاتا ہے.

ہم سب جانتے ہیں کہ الله پاک نے جو بھی ارشاد فرمایا ہے وہ سو فیصد سچ ہے اور اس میں کسی قسم کا شک وشبہ نہیں ہے مگر پھر بھی کسی بات پر الله پاک قسم کھائے کہ میں یہ بات قسم کھا کے کہتا ہوں تو وہ بات تو پتھر پر لکیر ہو گئی نہ ….. اور اگر کسی بات پر الله تعالٰى سات قسمیں کھائے تو وہ بات کتنی اہم, ضروری اور سچی ہو گی….

(القران)

1- سورج کی اور اس کی دھوپ کی قسم ہےo

2- اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئےo

3- اور دن کی جب وہ اس کو روشن کر دےo

4- اور رات کی جب وہ اس کو ڈھانپ لےo

5- اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایاo

6- اور زمین اور اس کی جس نے اس کو بچھایاo

7- اور جان کی اور اس کی جس نے اس کو درست کیاo

8- پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائیo

9- بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنے نفس کو پاک کر لیاo

10- اوربے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیاo

(سورہ الشمس آیت 1تا10)

“اب آپ بتایئے الله پاک اگر قسم کھائے بغیر ہی کہہ دیتا کہ جس نے اپنے نفس کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا تو یہ ہمارے لیے تسلیم شدہ بات ہوتی مگر الله پاک ایک نہیں سات قسمیں کھا کر کہہ رہا ہے کہ وہ ہی مراد کو پہنچے گا جس کا نفس پاک ہو گا.”

مگر آج کل کیا ہو رہا ہے ہم سب نفس کے غلام بنے ہیں جس کی چھوٹی سی مثال یہ ہی ہے کہ اذان ہو رہی ہوتی ہے اور ہم فیس بک پر چیٹ کر رہے ہوتے ہیں دماغ میں آتا بھی ہے کہ نماز پڑھ لیں مگر نفس کی غلامی ہم کو اٹھنے نہیں دیتی ….

جب کہ الله پاک فرماتے ییں کہ میں نے نفس انسانی کو درست بنایا اور پھر اس کو بد کاری سے بچنے اور پرہیز گار بننے کی سمجھ دی تو پھر ایسا کیا کر لیا ہم نے کہ ہمارے نفس ہمارے تابع نہیں رہے یاد رکھیں سب سے بڑی سلطنت اپنے نفس کی حکمرانی ہے جس نے اس کو فتح کر لیا وہ دونوں جہاں میں کامیاب ہو گیا ابھی بھی وقت ہے مراد پانی ہے تو نفس کو فتح کر لیں.
ھمارا پیغام امن اور محبت ھے..

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...