پیر، 16 مارچ، 2015

قبض کا علاج 5 غذاؤں ميں

قبض کو عموماً کئی بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے اسی لیے اس کے علاج میں سستی اور لاپرواہی انسائی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے لیکن ہم آپ کو بتارہے ہیں ایسی 5 غذائیں جس کے استعمال سے نہ صرف آپ اس مرض سے بچ سکتے بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔
قبض عموماً بیماری تصور نہیں کی جاتی لیکن جناب اُس سے پوچھیں جس کو یہ ہوجائے، بے چارہ اپنا پیٹ پکڑے پکڑے ہی ہلکان ہوجاتا ہے اور پھر گھر والے مختلف چورن کھلا کھلا کر اس کی جان کے اوردشمن بن جاتے ہیں، چورن کھانے سے شاید حاجت تو محسوس ہوجائے لیکن واش روم جاکر ناکام ہی لوٹنا پڑ جاتا ہے جب کہ اس تکلیف سے نجات کا راستہ بھی ہمارے ہاتھ میں ہے اورآپ کو بتارہے ہیں ایسا نسخہ جس کے استعمال سے قبض جیسی بیماری سے نجات ممکن ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق قبض سے بچنے کے لئے فائبر سے بھرپور غذاؤں کو اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے جن میں ،بھوسہ، دلیہ اور آٹا شامل ہے اور یہ غذائیں انسانی جسم کو فعال رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ پھلوں میں سیب اور ناشپاتی ریشے سے بھرپور پھل ہیں جو معدے کو صاف رکھتے ہیں اور قبض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ دوران قبض گاجر کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی کیا جائے کیونکہ یہ نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...