بدھ، 4 فروری، 2015

پاکستانی کھانوں میں استعمال ہونیوالی جڑی بوٹیاں

پاکستانی کھانوں میں استعمال ہونیوالی جڑی بوٹیاں صحت کیلئے مفیدحالیہ رسرچز میں پاکستانی کھانوں میں استعمال ہونے والی متعدد جڑی بوٹیوں کو صحت کے لیے فائدے مند بتایا گیا ہے۔
ان رسرچز میں دار چینی، میتھی، سونف، زیرہ اور ہلدی کو صحت کے لیے بہترین قرار دیا گیا۔
دارچینیدارچینی بریانی، قیمہ کابل چنا اور دیگر کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔
اس خوشبو پیدا کرنے والی جڑی بوٹی میں مینگانیز اور الڈرہاڈ (کیمیکل کمپاؤنڈ) موجود ہوتا ہے جس سے ٹشو، ہڈیاں اور پٹھے نشو نما پاتے ہیں۔
دارچینی جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو بھی تجویز کی جاتی ہے جبکہ یہ خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہے۔
میتھیدالوں اور کڑی سمیت میتھی کو مختلف قسم کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
میتھی کے باقاعدگی سے استعمال سے کالسٹرول کم ہوتا ہے جبکہ جسم سے مضر صحت چربی کو گھلانے میں مدد کرتی ہے۔
اس کے استعمال سے ذیابطیس کے مریضوں میں شوگر لیول کم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مانا جاتا ہے کہ میتھی کو رات بھر پانی میں ڈال کر صبح اسے پینے سے وزن کم ہوتا ہے۔
سونفپلاؤ اور دیگر کھانوں میں استعمال ہونے والی سونف میں بھی متعدد فائدے چھپے ہوئے ہیں۔
ذیابطیس کے مریضوں میں اس کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی بچی رہتی ہے جبکہ یہ گلوکوما سے بھی بچاتی ہے۔
مانا جاتا ہے کہ سونف کی چائے سے ڈپریشن دور ہوتا ہے اور اس میں موجود پوٹاشیم ڈیمینشیا سے بھی بچاتا ہے۔
زیرہزیرے کو دالوں میں تڑکا لگانے کے لیے عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کا استعمال دیگر کھانوں میں بھی ہوتا ہے۔
اس کے باقاعدہ استعمال سے دل کے کچھ عارضوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ یہ جگر کے لیے بھی مفید ہے۔
ایک چمچہ زیرہ پانی میں ملاکر پینے سے سینے کی جلن، پیٹ کے درد اور ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔
ہلدیدالوں، مچھلی بنانے اور سلاد و سوپ بنانے میں استعمال ہونے والی ہلدی بھی صحت کے لیے مفید ہے۔ ہلدی میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں ہوتا۔
ہلدی کو جوس دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے کیوں اس سے دل امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
                       

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...