اتوار، 2 نومبر، 2014

بوم بوم آفريدی کی شائقين ميں آب وتاب برقرار

پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹيم کے کپتان مايہ ناز آل راؤنڈر شا ہد خان آفريدی پاکستان کے وه سٹار کهلاڑی ہيں جن کے پر ستاروں کی تعداد اس وقت سب سے زياده ہے نہ صرف پاکستان ميں ان کے چاہنے والے موجود ہيں بلکہ پوری دنيا ميں ہيں اس کی وجہ ان کا جارحانہ کيهل ہے.جسکی بدولت وه بہت کم عرصہ ميں اپنا نام کرکٹ کی دونياميں منوانے ميں کامياب ہوئے تيز ترين سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے آفريدی نے کبهی سوچا بهی نہ ہو گا کہ وه ايک ايسا ريکارڈ قائم کريں گے جو مدتوں تک قائم رہے گا اور ان کو شہرت کی بلنديوں پر پہنچا دے گا پاکستان کرکٹ کے ليے بے شمار خدمات سر انجام دينے والے آفريدی ايک طويل عرصہ سے قومی کرکٹ ٹيم کا اہم حصہ ہيں اور ان کا شمار ٹيم کے سينر ترين کهلاڑيوں ميں کيا جاتا ہے.آفريدی نے ہميشہ اپنے جارحانہ کيهل سے شائقين کی دل جيتےاور جب بهی وه بيٹنگ کرنے کےلئے آتے ہيں تو شا ئقين کے دل کی دهڑکنيں تيز ہو جاتی ہيں اور ان کی خاہش ہوتی ہے کہ ان کا پسنديده کهلاڑی چوکے چهکوں کی بارش کر کے ان کو اپنے کيهل سے محفوظ کرے آفريدی يکم مارچ 1980 ميں خيبر ايجنسی ميں پيدا ہوئے تهے کرکٹ کے کهيل سے بچپن سے لگاؤ تها اور اسی وجہ سے انہوں نے اتنی شہرت بهی حاصل کی ہميشہ دل سے ٹيم کے لئے کهيلے انہوں نے اپنے ون ڈے کير ئير کا آغاز 1996 ميں کيا تها اور پاکستان کے لئے انہوں نے 27 ٹيسٹ کهيلے پانچ سنچرياں اور 8 نصف سنچرياں  بنائيں اسی طرح ٹی ٹونٹی کرکٹ ميں بهی ان کا کهيل بے مثال ہے. انہوں نے اب تک 75 ٹی ٹونٹی ميچوں ميں 114 رن بنائے ہيں اور ان کی ترقی اور کاميابی کا يہ سفر بهی بہت تيزی سے جاری ہے آفريدی ون ڈے ٹيم کے کبهی کپتان رہے اور بطور کپتان اور کهلاڑی انہوں نے عمده کهيل پيش كيا اور اگر بات کی جائے ان کی باؤلنگ کی تو وه ہيں تو بنيادی طور پر باؤلر لکين انہوں نے اپنی بيٹنگ سے بهی شائقين کے دل جيتے ہيں اور اس ميں کوئی شک نہيں کہ ہم کو ايک مکمل بيٹسمين بهی کہ سکتے ہيں انہوں نے ون ڈے ميں 383 وکٹيں اپنے نام کيں ہيں جو ايک بہترين باؤلرز کے وکٹوں کی تعداد سے کم نہيں ہے جبکہ انہوں نے ٹيسٹ کرکٹ ميں 48 وکٹيں اپنے نام کی ہوئی ہيں بوم بوم کے نام سے مشہور کپتان کی نظريں اس وقت ولڈ کپ پر مرکوز ہيں اور انہوں نے اس عزم کا اعاده کيا ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹيم اس مرتبہ ولڈکپ ميں بهرپور تياری کے ساتهہ شرکت کرے گی اور ٹيم کے تمام کهلاڑی اپنی زمہ دادری پوری کرتے ہوئے جيت کے ليے ميدان ميں اتريں گے آفريدی کی مرتبہ آئی سی  سی  کی جانب سے بہترين کهلاڑی کا ايوارڈ بهی حاصل کرنے کا اعزاز رکهتے ہيں.

کوئی تبصرے نہیں:

آلودہ پانی پینے سے ہرسال 53ہزار پاکستانی مرتے ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی پینےسے ہر سال 53 ہزار پاکستانی بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، پانی میں آلودگی ہیضہ، ہیپ...